اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا ہے،
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیز سمجھتا ہے پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرے گا۔
اپنے دفاع کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت محفوظ ہے۔ وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کی بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے اگر ہندوستان انتہا پسندی کے بارے میں فکر مند ہے تو اسے ہندوتوا اور گھر میں اقلیت مخالف جذبات پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ گجرات میں مودی کے بیانات نے پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جو رکن ممالک کو تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور دوسری ریاستوں کی خودمختاری یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال کے خطرے یا استعمال سے باز رہنے کا پابند کرتے ہیں
مودی نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی آنکھوں میں دھول پھینکی اور ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا۔