اسرائیل جنگ بندی کیلئے رضا مند ، نئی امریکی تجویز پر دستخط کر دئیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی امریکی تجویز پر دستخط کر دئیے۔

کیرولین لیویٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنگ بندی پر مزید بات چیت جاری ہے اور حماس نے ابھی تک اس تجویز کا جواب نہیں دیا۔ کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امید ہیں کہ روس اور یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر دستخط کیے ہیں، جب کہ حماس کی جانب سے ابھی تک اس تجویز پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے گی تاکہ تمام یرغمالیوں کو واپس کیا جا سکے۔حماس نے پہلے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف کی تجویز کردہ ایک نئی ڈیل پر غور کر رہی ہے۔
جنگ بندی معاہدے کی تجاویز
مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن کی جنگ بندی بھی شامل ہے۔. اس معاہدے میں فلسطینی قیدیوں کی دو مرحلوں میں رہائی بھی شامل ہے۔معاہدے کے تحت جنگ بندی کے پہلے دن پانچ اور جنگ بندی کے 60ویں دن پانچ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کی ضمانت دیں گے۔مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کے پہلے دن سے غیر مشروط انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کی تھی۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں 54،000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 100،000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔