اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
الجزائر نے پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی۔قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔تاہم، امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے چودہ ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے حق میں ووٹ دیا۔. قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔دریں اثنا، امریکی امدادی تنظیم نے بھی انتظام کو بہتر بنانے کے لیے امداد کی تقسیم روک دی ہے۔