اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میںدھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی، غنڈہ گردی اور فساد کا بازار متحرک ہو گیا ہے۔
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنوں نے آر او آفس کے سامنے احتجاج کیا۔.شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ الیکشن میں انتخابی عمل کی پیروی نہیں کی گئی، پولیس نے نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا اور پولیس پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹوں کو نکالتی رہی۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ووٹروں کو ڈرایا اور ہراساں کیا، بیلٹ بکس بھرے ہوئے لائے گئے، بیلٹ بکس تبدیل کیے گئےاور ہمارے کیمپوں کو جلایا کر دیا گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیاگیا ۔گنتی مکمل ہونے کے بعد تصدیق شدہ فارم پر پولنگ ایجنٹوں کے دستخط ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال انتخابات میں سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا، انتخابات میں پہلے سے منصوبہ بند دھاندلی کی گئی تھی، اور مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنا کر انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔