اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے ، متعدد گاڑیاں نذر آتش۔
ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔لاس اینجلس میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں، ہزاروں سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس ریکارڈ میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل گارڈز بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے نہیں بچ پائیں گے اور امریکہ میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں اور مظاہرین کی امیگریشن حکام اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔