ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جو نہیں دی جاسکتیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو نہیں دی جاسکتیں، ایران افزودگی کرناچاہتا ہے جو ہم نہیں مان سکتے۔امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کاچھٹادور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا اورایران کے درمیان جوہری مذاکرات کاچھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت موقف کے حامل ہیں اور ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔

امریکی صدر کاکہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو نہیں دی جاسکتیں، ایران افزودگی کرناچاہتا ہے جو ہم نہیں مان سکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔