جنوبی افریقہ میں شدید موسمی حالات، برفباری ،49افراد ہلاک،ہزاروں بجلی سے محروم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات کی وجہ سے دو صوبوں میں شدید برف باری اور سیلاب آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی مشرقی کیپ ریاست میں شدید برف باری سے جانی نقصان ہوا ہے جس سے مختلف حادثات میں 49 افراد ہلاک اور 500،000 گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ بچوں کو اسکول لے جانے والی بس سیلاب میں بہہ گئی، 3 بچوں کو بچا لیا گیا، بس میں سوار بچوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، کئی افراد دوسرے صوبے میں سیلابی پانی میں بہہ گئے اور لاشیں برآمد ہوئیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اور سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔. جنوبی افریقہ حالیہ دنوں میں شدید برف باری، بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ صوبوں کی کچھ بڑی سڑکیں خراب موسم کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔