اسرائیل کے ایران پر حملے ،سربراہ پاسدارن انقلاب ، آرمی چیف، ایٹمی سائنسدان سمیت اہم شخصیات کی شہادت کا دعوی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کا غزہ کے بعد ایران پر بھی حملہ ، سربراہ پاسدارن انقلاب ، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کو شہید کرنے کا دعوی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جس میں درجنوں ایرانی جوہری پروگراموں اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔برطانوی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ دو سینئر جوہری سائنسدان، جن کی شناخت ہو چکی ہے، اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہداء میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی تھے، جو ایران کی جوہری تنصیبات کی ذمہ دار تنظیم اٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران (AEOI) کے سابق سربراہ تھے۔ شہید ہونے والے دوسرے سائنسدان محمد مہدی تہرانی تھے جو تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔.

ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان حملوں میں ملوث نہیں ہے اور اس کی اولین ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، امریکہ ان حملوں میں ملوث نہیں ہے۔ ہماری اولین ترجیح مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کا تحفظ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے اعلیٰ سیاسی اور فوجی حکام کے رہائشی علاقے پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی متوقع ہے اس لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔یروشلم میں شہری سائرن کی آواز سے بیدار ہوئے، اس کے فوراً بعد موبائل فون پر خطرے سے متعلق الرٹ پیغامات آئے۔امریکی ٹی وی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صورتحال کے پیش نظر کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تہران میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ہیڈ کوارٹر کو اسرائیل کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے اور کمانڈر حسین سلامی بھی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں کئی سینئر ایٹمی سائنسدان بھی مارے گئے تھے۔.

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔