اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پیشمرگا نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال نہ کریں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران کے ساتھ تنازع کو بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکہ جنگ میں شامل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران دانشمندانہ کارروائی کرے گا۔اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیشکیشیان نے کہا کہ اسرائیل امن کے ہدف کو ناکام بناتا رہا جب وہ اسے حاصل کرنے کے قریب تھا۔. سعودی عرب اور ایران خطے کو پرامن بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔