اسرائیل کا آج رات ایران کے ہر ہدف اور ہر مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں دھمکی دی کہ آج رات ایرانی حکومت کے ہر ہدف اور مقام پر اس طرح حملہ کیا جائے گا کے دنیا دیکھے گی۔

قوم کو ایک ویڈیو پیغام میں، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ بہت جلد آپ تہران کے آسمان پر اسرائیلی طیارے، اسرائیلی فضائیہ اور ہمارے بہادر پائلٹوں کو دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے دوہرے خطرے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل کو کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی ہر اس سہولت کو نشانہ بنایا جہاں بم بنائے جا رہے تھے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ان سرفہرست سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ان منصوبوں کی قیادت کر رہے تھے جس سے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سالوں تک پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ "اُٹھیں اور آمرانہ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔”یاد رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی حملے میں ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت اور اہم جوہری سائنسدانوں سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔اس کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com