اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔
سینئر امریکی ٹی وی صحافی ریچل سکاٹ سے آف کیمرہ بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان اس لڑائی میں شامل ہو جائیں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اس وقت کسی فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔
ٹرمپ نے ایران اسرائیل تنازعہ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ممکنہ ثالثی کردار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اگر پوٹن ثالثی کرتے ہیں تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں اور موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ایران اب معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ تیار ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے اتوار کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کر دیا تھا جو پہلے طے شدہ تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی امن قائم ہو جائے گا کیونکہ کئی غیر اعلانیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور دونوں ممالک کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور کریں گے اور ہم جلد ہی امن دیکھیں گے۔.مثال کے طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انہوں نے تجارت کی دلیل دے کر دونوں ممالک کو ایک معاہدے تک پہنچنے پر آمادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے فوری فیصلہ کیا اور کشیدگی کو ختم کیا۔.خ
طے کی موجودہ صورتحال میں ٹرمپ کے بیانات کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ تیز ہو گیا ہے اور عالمی برادری جنگ شروع ہونے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔.