اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر یں گے ،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کریں گے اور ظہرانے کے دوران ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف صدر ٹرمپ سے کابینہ روم میں ملاقات کریں گے اور صحافیوں کو اس اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کریں تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اہلکار بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
یلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات۔واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پرتپاک استقبال کیا اور بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانی آرمی چیف سے ملنے کے لیے جمع ہوئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔.اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا حقیقی سفیر قرار دیا۔