اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اس جمعہ کو جنیوا میں اپنے ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم بات چیت کریں گے۔
ایک خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ سب سے پہلے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کایا کالس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ سے مشترکہ ملاقات ہوگی۔
جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت امریکی تعاون سے ہو رہی ہے اور اس کا مقصد ایران سے یہ یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کو صرف پرامن شہری مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔
بات چیت کے بعد ماہرین کی سطح پر ایک ’’سٹرکچرڈ ڈائیلاگ‘‘ بھی ترتیب دیا گیا ہے اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ تہران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتا ہے، جب کہ ایران نے مسلسل اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی نوعیت کا ہے۔
یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران تعاون کرنے پر آمادہ ہے تو خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع مل سکتا ہے، ورنہ اس بات کا خطرہ ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
ایران نے اسرائیل پر تازہ حملہ
ادھرایران نے پہلی بار سیگل میزائل کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیںایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے ایرانی شہروں تل ابیب اور حیفہ پر طاقتور، تکنیکی طور پر جدید ترین سیجل میزائل داغے ہیں، جو اونچائی پر سفر کرتے ہیں اور پھر کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ جاتے ہیں۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جو درجن بھر میزائل داغے ہیں ان میں سے کچھ کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔. ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون اور راکٹ اسرائیلی سرزمین میں داخل ہوتے ہی سائرن بھی بجائے گئے۔
ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے اسرائیل کا دفاعی نظام فعال کیا گیا لیکن جدید میزائلوں کی وجہ سے وہ انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تہران اور دیگر ایرانی علاقوں میں فضائی حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم میزائل سسٹم اور ان کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں کو نشانہ بنائیں گے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ یہ حملے آج رات تین مرحلوں میں کیے گئے، جس کے دوران اہم فوجی تنصیب سینٹری فیوجز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران میں حملے کے دوران ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیل کے ارادوں کو ناکام بنا دیا اور مداخلت کرتے ہوئے درمیانی فضا میں میزائل تباہ کر دئیے۔
We must give a strong response to the terrorist Zionist regime.
We will show the Zionists no mercy.— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025
ایران میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بندایرانی حکومت نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کر دی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں اور قومی دفاع کے مفاد میں کیا گیا ہےاس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے خلاف تازہ ترین حملوں کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں پر فضائی حدود پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی دفاعی نظام بے بس ہے۔
به نام نامی #حیدر، نبرد آغاز میگردد
علی با ذوالفقار خود، به #خیبر باز میگردد#الله_اکبر pic.twitter.com/yGYrXUDGoK— KHAMENEI.IR | فارسی 🇮🇷 (@Khamenei_fa) June 17, 2025