تحریک انصاف نے ٹرمپ فیلڈ مارشل ملاقات پر کوئی تنقید نہیں کی،رئوف حسن

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے نجی ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں ہو رہی۔

بانی کے وکلاء کو بھی ملاقاتیں نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی بانی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔
بجٹ کے حوالے سے بانی کی ہدایات بہت اہم ہیں،اگر وفاقی حکومت آج اجلاس بلاتی ہے تو بجٹ خیبرپختونخوا میں بھی منظور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھایا،ہم ملک اور قوم کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھائیں گے اس کی حمایت کریں گے۔
اگر فیلڈ مارشل کی میٹنگ کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔.رؤف حسن نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اس بارے میں بات ہو رہی ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے تحریک ملتوی کر دی گئی ہے اور اگر خطے میں حالات اس طرح جاری رہے تو تحریک مزید ملتوی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔