امریکہ یکطرفہ جنگ بندی کااعلان کرسکتا ہے، اسرائیل کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ ممکنہ طور پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر سکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کر رہا ہے، اسرائیلی حکام کا دعوی

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی خبر رساں ایجنسی YNet کے ممتاز صحافی رونن برگمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسیوں کے موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکہ ایران میں یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی موقف یہ تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی بقا یا تباہی اب "اتنی اہم” نہیں رہی کیونکہ جب تک اسرائیل اور امریکہ کو ایران پر فضائی برتری حاصل ہے، اگر ایران دوبارہ یورینیم کی افزودگی یا میزائل داغے گا تو کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور ایران اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسرائیل اور امریکہ ایران کی اہم تنصیبات یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ حملے کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایران اس جنگ بندی کی پاسداری کرتا ہے تو ایران اسے اپنی فتح کے طور پر پیش کرے گا کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل یہ موقف اختیار کریں گے کہ انہوں نے ایرانی جوہری خطرے کو ختم کر دیا ہے، اس طرح یہ آپشن دونوں فریقوں کو تنازع سے بچنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایران میں فورڈو، نتنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ‘بہت کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فورڈو جوہری سائٹ ہمارا اصل ہدف ہے اور اس پر مکمل بمباری کی گئی ہے اور پلانٹ تباہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب ایران نے امریکی حملے پر مکمل ردعمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ردعمل کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی فورسز کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔