امریکی حملے قابل مذمت، ایران کو دفاع کا حق،جنگ بندی کی جائے،پاکستان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے امریکہ کے ایران میں جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل نے اس صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں روس، چین اور پاکستان نے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں فوری جنگ بندی، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ، اور مذاکراتی حل پر زور دیا گیا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہ ہے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے پر شکر گزار ہوںانہوں نے امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور ایران کے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہٰذا کونسل کے تمام ممبران پر لازم ہے کہ فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے عملی اقدامات کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com