اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے ورنہ اسے جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
بلاول نے کہاکہ اگر پانی کے لیے جنگ کرنی پڑی تو ہم اگلی جنگ بھی جیتیں گے انہوں نے امریکی حملے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ایران کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعلان کیا۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ واقعے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔
انھوں نے کہا کہ پانی روکنے کی دھمکی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان اپنی فوج اور ایئرفورس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا نیتن یاہو کی سستی نقل پیش کرنے میں ناکام ہوا ہے—پاکستان نے اس کا مقابلہ جنگ، سفارت کاری، اور بیانیہ کے ذریعے کیا اور ہر فورم پر پاکستان کی آواز دنیا تک پہنچائی۔
بلاول نے پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیوں کو اللہ کا کرم قرار دیا اور کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ظلم کا خاتمہ نہ ہو۔
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ کشمیر مسئلہ اب ایک داخلی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ بن چکا ہے اور پوری قوم اس کی پیروی کر رہی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی دور میں بھی بھارت نے جارحیت کی تھی لیکن پاکستان نے اپنے عزائم پر ڈٹا رہا اور چھ بھارتی جہاز بھی مار گرائے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کشمیر کو انصاف ملے اور پاکستان اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔