پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا(رپورٹ محمد عامر صدیق یو این او ویانا) عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار, پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا.۔

پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کا صدر منتخب کیا گیا. پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے. ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے. پاکستان کے یونیڈو میں وسیع قلمدان کے تحت 350 ملین ڈالرز کے متعدد جاری و طے شدہ منصوبے جاری ہیں. رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. پاکستان نے آج 1 بجے اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کی نئی ڈمہ داریاں سنبھال لی ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔