پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک شروع کی تو حکومت سختی سے روکے گی، رانا ثناء اللہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کسی بھی قسم کی احتجاجی مہم یا تحریک شروع کی تو حکومت اسے سختی سے روکے گی اور جو اقدام مناسب سمجھا گیا وہ کیا جائے گا۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں اور انہی فیصلوں کی روشنی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جج ایک مخصوص حلقے یا لابی کی مرضی کے بغیر تعینات ہوا ہے تو کیا وہ اس بنیاد پر غلط ہو گیا؟
ججز کی سینیارٹی کی بنیاد پر ہی اعلیٰ عہدوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سینیئر ترین جج ہی چیف جسٹس کے لیے سب سے موزوں سمجھے گئے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ آج جو لوگ خط لکھنے کو درست سمجھ رہے ہیں، وہ ماضی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خطوط کو ناپسند کرتے تھے، حالانکہ اس وقت بھی عدالتی آزادی کا معاملہ زیر بحث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 2024 کے انتخابات پر جو اعتراضات اب اٹھائے جا رہے ہیں، ویسے ہی تحفظات ہمیں 2018 کے الیکشن کے حوالے سے تھے۔ اگر اس وقت تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی ہوتیں تو 9 مئی جیسے افسوسناک واقعات پیش نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو مزید دو یا تین سال تک تسلسل سے کام کرنے دیا جائے، تو ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔