جنگ بندی ،ٹرمپ کی حتمی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں ، حماس

 ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کا جائزہ لے رہی ہے تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی اصل شرط غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء ہوگا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط پر رضامند ہو گیا ہے۔یہ پیش رفت ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔دریں اثنا، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلی بار ٹرمپ کے اعلان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نہیں ہوگی، ہم ماضی میں واپس نہیں جا رہے ہیں، یہ سب ختم ہو گیا ہے۔”
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مصر اور قطر کے ذریعے موصول ہونے والی تازہ پیشکشوں پر غور کر رہی ہے اور ایک معاہدے کی کوشش کر رہی ہے جو جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائے۔دونوں اطراف کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی پوزیشنیں اب بھی سخت ہیں، جو کسی ممکنہ سمجھوتے کی راہ ہموار نہیں کرتی۔
دوسری جانب غزہ میں صہیونی فوج نے انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان کو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ان کے گھر پر ان کے اہل خانہ سمیت شہید کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا جس میں مزید 67 فلسطینی شہید  ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ کے علاقے خان یونس کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری طاقت سے کارروائی کی جائے گی اور جہاں کہیں سے بھی راکٹ فائر کیے جائیں گے وہاں سے حملہ کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔