اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی کا 13سالہ کمسن سماجی ورکر مثال بن گیا ،ملک بھر کے لوگ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جہاں بڑی تنظیمیں لوگوں کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہیں، وہیں کراچی کا ایک 13 سالہ بچہ بھی ہے۔
حسن عدیل نوجوان ہیں لیکن ان کے ارادے بہت بلند اور مضبوط ہیں بلکہ یہ کہا جائے وہ چھوٹا سماجی کارکن ہے تو بے جا نہ ہوگا حسن مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش پیش رہتا ہے
وہ پورا ہفتہ امدادی سامان اکٹھا کرنے میں گزارتے ہیں اور ہفتے کے آخر میں متاثرین کے کیمپس کا دورہ کرتے ہیں اور انہیں ضروری اشیاء فراہم کرتے ہیں۔
حسن عدیل جو اشیاء اکٹھی کرتا ہے ان میں خشک خوراک، ادویات، پینے کا صاف پانی، خیمے، پمپرز اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔وہ کراچی کے بڑی سڑکوں اور چوراہوں پر عطیات کیلئے کیمپنگ کرتا ہے عطیہ باکس میں بھی چندہ اکٹھا کرتا ہےحسن عدیل کورونا لاک ڈائون کے دوران بھی پیش پیش رہا جب پورا ملک بند تھا اور کاروباری حضرات کو مشکل کا سامنا تھا
تب بھی حسن عدیل گھر سے کھانا پکا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کرتا تھا وقت کے ساتھ اس کا جذبہ مزید بڑھ رہا ہے اور اسکی حوصلہ افزائی اسکے والدین ، دوست اور اساتذہ کرتے ہیں
پاکستانی معاشرےمیں ایسے چھوٹے سماجی ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے جو کہ چھوٹی سی عمر میں بڑی سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کے لئے مسائل بن گیا گیا
حسن عدیل کراچی کے بڑے چوراہوں اور سڑکوں پر عطیات کیمپ لگاتے ہیں اور نقد عطیات جمع کرنے کے لیے اپنا عطیہ باکس لے کر شہریوں سے چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔
حسن عدیل نے رمضان کے دنوں میں مستحق لوگوں کے لیے عوام میں افطاری کا اہتمام کیا اور رمضان کے بعد روزانہ کی بنیاد پر دسترخوان بچھا کر غریبوں کو کھانا کھلانا شروع کیا۔