پولیس افسران کو 24 ستمبر 2023 کو رات 11:30 بجے سے ٹھیک پہلے سکاربورو میں مارننگ سائیڈ ایونیو اور ڈانزنگ اسٹریٹ کے علاقے میں گولیاں چلنے کی اطلاع کے لیے بلایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گولی لگنے سے زخمی حالت میں پایا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 8 اکتوبر 2023 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ متوفی کی شناخت ٹورنٹو کے 21 سالہ جوشوا برنارڈ ریئس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں مارخم کے 19 سالہ جرمین گوڈ پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا۔ جمعرات کو، مقامی حکام نے پیل ریجنل پولیس کی مدد سے اس معاملے میں ایک 16 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کی۔ اس پر فرسٹ ڈگری قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ وہ نابالغ ہے۔ اسے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
105