134
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے 248 گھنٹے بعد 17 سالہ لڑکی کو ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
ترکی کے شہر قرمان مراش میں ایک اپارٹمنٹ کے ملبے سے 17 سالہ لڑکی کو 10 روز بعد زندہ نکال لیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو لڑکی کو ملبے سے طبی امداد کے لیے ایمبولینس میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس
سے قبل ترکی کے شہر قرمان مراش میں 10 سالہ بچی کو 183 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا تھا اور صوبہ ہاتائے میں 12 سالہ بچی کو
182 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا تھا۔