247
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست وسکونسن میں آگ لگنے کے باعث کمرے میں دھوئیں کے باعث 19 سالہ دلہن کا دم گھٹ گیا اور وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی صبح صبح شادی ہونی تھی اور وہ گھر کی دوسری منزل پر سو رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لڑکی کی شادی اس کے دوست نے طے کی تھی جس کے لیے گھر پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آگ لگنے کے وقت گھر میں 3 دیگر افراد بھی موجود تھے اور وہ محفوظ رہے۔
دلہن کا کمرہ آگ کے دھویں سے بھر گیا اور وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کو برین ہیمرج ہوا ہے۔ دوسرے دن لڑکی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تمام پہلوں سے تفتیش کر رہے ہیں، ابھی تک لڑکی کی موت حادثاتی معلوم ہوتی ہے اور اس نے واقعے میں کسی مجرمانہ ملوث ہونے کو مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں