42
دوسری جانب لیبر پارٹی کے رکن جیرمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس کا برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔اس کے علاوہ القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیاں تباہ کیں، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں زمینی کارروائیوں میں حماس کو نشانہ بنایا جائے گا اور حماس نے جان بوجھ کر خود کو عام شہریوں میں شامل کیا ہے تاکہ غزہ کے عوام حماس کے مظالم کا خمیازہ بھگتیں۔