118
پیل پولیس نے بتایا کہ اتوار کی صبح ڈیڑھ بجے کے فوراً بعد انہیں ڈکی روڈ اور ایگلنٹن ایونیو ایسٹ کے علاقے میں گولیاں چلنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہاں فائرنگ کی وجہ سے ایک 19 سالہ لڑکی زخمی ہوئی، جسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے ترجمان کانسٹیبل مندیپ کھترا نے بتایا کہ لڑکی نائٹ کلب کے باہر فٹ پاتھ پر کھڑی تھی جب اسے گولی ماری گئی۔ابھی تک مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔