اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق ایک وکیل کے قاتل کو شمالی صوبے سمنان کے شہر شاہرود میں سرعام پھانسی دے دی گئی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ 20 سالہ نوجوان نے وکیل کو قتل کرنے کے لیے ایک گینگ کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا، اور پھانسی ‘قصاص کے اسلامی شرعی قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ ایران میں سرعام پھانسی نسبتاً کم ہے، جہاں تقریباً تمام سزائے موت جیلوں میں دی جاتی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران ہر سال چین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ لوگوں کو پھانسی دیتا ہے۔