روم ، زیر تعمیر ہوٹل کے باغ کے نیچے سے 2 ہزار سال پرانا تھیٹر دریافت

اردو ورلڈکینیڈا (ویب نیوز ) اطالوی دارالحکومت روم میں ایک 2 ہزار سال پرانا امپیریل تھیٹر ایک زیر تعمیر ہوٹل کے باغیچے کے نیچے سے حادثاتی طور پر دریافت ہوا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ 2020 سے Palazzo della Rovere کے باغ میں کھدائی کر رہے ہیں جس کا مقصد ایک تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کر کے اسے مستقبل کے ہوٹل کا حصہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنیوالا شخص چھٹی کا خواہش مند

کھدائی کے دوران رومی شہنشاہ نیرو کے دور کا ایک تھیٹر دریافت ہوا، جس کا ذکر قدیم رومی دستاویزات میں موجود ہے لیکن اس سے پہلے کبھی دریافت نہیں ہوا تھا۔حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تھیٹر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک باغ کے نیچے سے دریافت ہوا جو ابھی زیر تعمیر ہے۔ویٹیکن سٹی کی 2025 جوبلی کے موقع پر ہوٹل کے 2025 تک کھلنے کی توقع ہے۔توقع ہے کہ روم اس سال 30 ملین زائرین کو راغب کرے گا۔حکام نے کہا کہ یہ دریافت دلچسپ ہے کیونکہ اس سے رومن تاریخ کے اس دور کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جس کے بارے میں زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

اندھی محبت،عورت اپنے موبائل چور کے عشق میں گرفتار

اس مقام پر 10ویں صدی کے نوادرات بھی دریافت ہوئے ہیں اور ماہرین اسے غیر معمولی سمجھتے ہیں کیونکہ روم کے اس دور کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں ہیں۔ماہرین کی ٹیم کی سربراہ مارزیا دی مینٹو نے کہا کہ اس عرصے کے صرف 7 شیشے کے پیالے اب تک دریافت ہوئے ہیں اور اس مقام کی کھدائی کے دوران مزید 7 نوادرات ملے ہیں۔کھدائی کے دوران ماہرین نے سنگ مرمر کے ستون اور سونے کے پتوں والا پلاسٹر دریافت کیا جس کی وجہ سے انہیں شہنشاہ نیرو کے تھیٹر تک پہنچنے میں مدد ملی۔اس تھیٹر کا ذکر قدیم رومن فلسفی پلینی دی ایلڈر کی ایک دستاویز میں کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com