223
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 21 سالہ باڈی بلڈر ڈبل روٹی گلے میں پھنسنے سے دم توڑ گیا۔
21 سا لہ باڈی بلڈر جس کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے تھا ریاستی سطح کی چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ اس نے ورزش کے دوران وقفہ لیا اور ڈبل روٹی کا ٹکڑا کھا لیا۔
تاہم جب وہ دوبارہ وزیش کرنے لگا تو نوجوان کے گلے میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا اٹک گیا اور سانس لینے میں دشواری کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان جس کی شناخت ہری ہرن کے نام سے ہوئی ہے، 70 کلوگرام کیٹیگری میں مقابلہ کرنے والا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت ایلیمینٹری کینال کی بجائے سانس کی نالی میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھنس جانے سے ہوئی۔
ماہرین نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورزش اور اپنی خوراک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔