قومی اسمبلی کا اجلاس، 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس جس میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا جائے گا۔اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل ایک بار پھر ایجنڈے پر ہے۔
مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری بل ایوان میں پیش کریں گے۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل گزشتہ ہفتے موخر کر دیا گیا تھا۔
ایجنڈے میں قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش کرنے کے حوالے سے اسمبلی رولز میں ترامیم بھی شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر قومی اسمبلی رولز 119 میں ترمیم کو منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔
ارکان کی کل تعداد کا ایک چوتھائی آئینی ترامیم پیش کرنے کی اجازت کے لیے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوں گے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca