23 سالہ طالبعلم نے کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے شادی کر لی

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جاپان کے شہر شیزوکا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ طالبعلم کو اپنی کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے محبت ہوگئی۔

جس کے بعد دونوں نے شادی بھی کر لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں جوڑے کو جاپانی ٹاک شو میں مدعو کیا گیا جس دوران 32 سالہ اسامو ٹومیوکا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 53 سالہ مڈوری سے ان کی پہلی ملاقات زمانہ طالبعلمی میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی جس دوران دونوں ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں تھے۔دوران شو اسامو ٹومیوکا کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات کے بعد مڈوری سے ان کی اگلی ملاقات 10 سال بعد ہوئی، جس کے بعد وہ مڈوی کے سحر میں گرفتار ہوگئے لیکن اس وقت مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں تاہم اس کے باوجود بھی انھوں نے اسامو ٹومیوکا کی محبت کو رد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے اگلے ہی دن اساموٹومیوکا مڈوری کی بیٹی کی حمایت سے انھیں ڈنر پر لے جانے میں کامیاب ہوگیا، ڈنر کے دوران اسامو نے مڈوری کو بتایا کہ انھیں پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی جس پر مڈوری نے بات ٹال دی لیکن اسامو نے اس کے باوجود بھی مڈوری سے رابطہ ختم نہیں کیا اور مسلسل اظہار کے بعد بالاخر مڈوری کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

اساموٹومیوکا نے بتایا کہ اس کے بعد بھی مڈوری بیٹی کا سوچ کرشادی کیلئے رضامند نہیں تھیں تاہم مڈوری کی بیٹی نے انھیں سمجھایا کہ وہ اس کی فکر نہ کریں، بس اپنی خوشی کا سوچیں۔ ابتدا میں اسامو کے والدین نے بھی اس رشتے کی شدید مخالفت کی لیکن جلد ہی یہ مخالفت ختم ہو گئی، اسامو سے شادی کے وقت مڈوری 4 بچوں کی نانی بن چکی تھیں۔شادی سے قبل اسامو نے مڈوری کیلئے 38 ملین ین کاگھر خرید لیا اور والدین کی رضامندی ملتے ہی جوڑے نے 2023 میں شادی کر لی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com