25 سالہ خاتون کھانا پکانے کے دوران مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے چل بسی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برازیلی خاتون کھانا پکانے کے دوران مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے چل بسی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس اپنے اہل خانہ کے لیے کھانا پکانے میں مصروف تھی کہ اسے غلطی سے کھانے میں شامل کالی مرچ سونگھ گئی جس کے باعث اس کا گلا جل گیا اور وہ بیہوش ہوگئی۔

تھائیس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کو دماغی ورم کی تشخیص ہوئی تھی، جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالت ہے۔طبی ماہرین کے مطابق تھائیس میڈیروس کو کالی مرچ سے الرجی تھی جو اس کی موت کا سبب بنی۔موت سے قبل تھائیس بھی کوما میں چلی گئی تھیں لیکن وہ انتقال کر گئیں۔
ماہرین کے مطابق دماغی ورم کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے دماغ میں خون کی روانی اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل پڑتا ہے جس سے معمول کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا