اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے 26 جماعتی اتحاد نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف بھارتی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
سپیکر نے تحریک عدم اعتماد منظور کر لی، بحث کے لیے ابھی کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو لوک سبھا میں اپوزیشن کے نئے اتحاد انڈین نیشنل ڈویلپمنٹ انکلوسیو الائنس اور بھارت راشٹرا سمیتی کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف دو الگ الگ عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کی گئیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور میں جاری نسلی تشدد پر وزیر اعظم کی خاموشی کو توڑنا ہے۔
543 رکنی لوک سبھا میں اپوزیشن بھارت کی 114 نشستوں کے مقابلے میں 331 نشستوں کی اکثریت کی وجہ سے حکومت کو تحریک عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے اکثریتی ہندو میتائی اور عیسائی قبائل کے درمیان جاری تشدد میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے اپوزیشن منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن مودی حکومت حیلے بہانوں سے پارلیمنٹ میں منی پور فسادات پر بحث کرنے سے گریزاں تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منیپو میں خواتین کے خلاف انسانیت سوز واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔