اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) زین جو غیر معمولی ترک بچہ جو صرف تین سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلا سکتا ہے لیکن ایک مہنگی فراری کار کو محفوظ طریقے سے چلا اور پارک بھی کر سکتا ہے۔
زین سوفوگلو ترکی کے موٹر سائیکل سوار کینان سوفوگلو کا بیٹا ہے۔ زین نے جیسے ہی آنکھیں کھولیں، اس نے اپنے اردگرد اسپورٹس بائیکس اور کاریں دیکھیں۔
ان کے والد بھی اب تک پانچ سپر سپورٹس ورلڈ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔زین نے دو سال کی عمر میں ایک بچے کی موٹر سائیکل چلانا شروع کی تھی اور اب وہ فراری کار کو بالکل درست طریقے سے چلا اور پارک کر سکتے ہیں اگرزین کے انسٹاگرام پر ایک ملین مداح ہیں کیونکہ اس عمر کا بچہ زین جیسی چیزیں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایک ویڈیو میںوہ فیراری کو گیراج سے باہر لے جاتے ہیں ۔
اسے ایک دائرے میں گھماتے ہیں اور اسے دوبارہ تنگ گیراج میں کھڑا کرتے ہیں۔تاہم بہت سے لوگوں نے زین کے والدین پر تنقید کی ہے کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں ایک خطرناک کام کر رہا ہے اور اس کے والدین اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ لیکن زین کے والدین کو کوئی اعتراض نہیں ۔