33 سالہ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ نیاگرا فالس میں گر گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حال ہی میں نیاگرا آبشار میں 2 بچوں اور ان کی ماں کے گرنے کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 33 سالہ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ نیاگرا فالس میں گر گئی۔ بچوں کی عمر 9 سال اور 5 ماہ کی بتائی جاتی ہے۔ ماں اور بچوں کو بچانے کے لیے کافی دیر تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات 9 بجے کے قریب پیش آیا، جب انہیں اطلاع ملی کہ خاندان ریلنگ سے نیچے گر گیا ہے۔ یہ واقعہ امریکن فالس سائیڈ پر برائیڈل ویل فالس کے درمیان پیش آیا جو نیاگرا کے مشہور سیاحتی مقام کا حصہ ہے۔
پولیس نے کہا، "تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ جان بوجھ کر پیش کیا گیا، اور تحقیقات جاری ہے۔حکام واقعے کی تحقیقات کے لیے بغیر پائلٹ کے طیارے اور پانی کے اندر موجود یونٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca