اطلاعات کے مطابق یہ پرواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے فرانس کے شہر نیس جارہی تھی جس میں ایک خاتون سوار تھی۔
کچھ مسافروں نے خاتون کو جگانے کی کوشش کی تو وہ بے جان تھی۔ پرواز کے عملے کو اطلاع دی گئی اور فوری طور پر ڈاکٹروں کو بلایا گیا۔ رات 10 بجے کے قریب خاتون کو مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دوران سفر انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
بعد ازاں ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ان دکھ کی گھڑیوں میں خاتون مسافر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
220