سعودی عرب میں90 سالہ شخص نے 5ویں شادی کر لی،کنواروں کو اہم مشورہ دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب میں ایک 90 سالہ شخص نے 5ویں شادی کر لی اور نہ صرف 5 بار شادی کرنے کی وجہ بتا دی بلکہ دلہنوں کو نصیحتیں بھی کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی بزرگ کے پوتے نے اپنے دادا ناصر بن دحیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور انہیں ان کی پانچویں شادی پر مبارکباد دی تھی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سعودی دادا کی مقبولیت کا ڈنکا بج گیا اور انہیں العربیہ نیوز کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے کہا کہ میں نے سنت کے مطابق شادی کی۔ شادی مذہب، شوہر اور بیوی کی حفاظت کرتی ہے۔
العربیہ نیوز کے اینکر نے سوال کیا کہ نوجوان ان دنوں شادی سے خوفزدہ ہیں، تو اس عمر میں شادی کا سوچنے پر آپ کو کس چیز نے مجبور کیا؟
جس پر 90 سالہ ناصر بن دحیم نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں شادی سے انکاری نوجوانوں کو نصیحت کروں گا کہ اگر آپ دین اور دنیا کی حفاظت چاہتے ہیں تو شادی کر لیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com