اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برامپٹن کے علاقے 2 ہنور روڈ پر واقع ایک بلند و بالا عمارت میںبگ لگنے سے ایک 90 سالہ معمر خاتون جان کی بازی ہاری گئی ۔
یہ واقعہ شام 6:30 بجے پیش آیا، جب پیل پیرامیڈکس کو 14ویں منزل کے فلیٹ سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔فائر فائٹرز نے جلدی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، اور آگ صرف متاثرہ فلیٹ تک محدود رہی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شعلے کچن میں شروع ہوئے مگر آگ کی درست وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔آگ لگنے والی یونٹ میں خاتون بے ہوش پائی گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پیل پولیس نے واضح کیا ہے کہ آگ میں کوئی مشتبہ سرگرمی نہیں دیکھی گئی اور اونٹاریو کے فائر مارشل نے کہا کہ خاتون کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی ۔اس سانحے نے برامپٹن کی کمیونٹی میں صدمے اور تشویش پیدا کر دی ہے، اور فائر سیفٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔