اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک بین الاقوامی کالعدم تنظیم نے جمعے کے روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، یہ بات اتوار کو ٹیلی گرام پر عسکریت پسند گروپ کے منسلک چینلز میں سے ایک کی طرف سے کہی گئی
حکام نے بتایا کہ سفارت خانہ جمعہ کو گولیوں کی زد میں آیا جس میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جسے اسلام آباد نے اپنے مشن کے سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا جو محفوظ رہا۔
عسکریت پسند تنظیم، جو افغانستان میں حملوں میں سرگرم عمل ہے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ اس کے دو ارکان نے کیا جو "میڈیم اور سنائپر ہتھیاروں” سے لیس تھے اور وہ سفارت خانے کے صحن میں موجود سفیر اور ان کے محافظوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔
گروپ نے بتایا کہ حملے میں کم از کم ایک گارڈ زخمی ہوا اور عمارت کو نقصان پہنچا۔