اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل زخمی ہو گئے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ،زمبابوے کے خلاف اس فیصلہ کن ون ڈے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ شاہنواز دھانی ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں زخمی ہو گئے ہیں۔دوسرا ون ڈے:
صائم کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جمعرات کو بلاوایو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔عباس آفریدی اور جہانداد خان بھی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں جو یکم، 3 اور 5 دسمبر کو بلاوایو میں کھیلی جائے گی۔دریں اثنا، عامر جمال کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔