کائنات میں پہلی بار ایک ارب نوری سال وسیع کہکشاں بلبلا دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ سے تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد، بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے پہلی بار کائنات میں ایک بلبلے جیسا ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو کہکشاؤں پر مبنی ہے اور اس کا تخمینہ ایک ارب نوری سال ہے۔

یہ بلبلہ ہماری اپنی آکاشگنگا کہکشاں سے 10,000 گنا بڑا ہے اور اسی کہکشاں سے 82 ملین نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر سلفر دریافت

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دیوہیکل بلبلہ بگ بینگ کے فوراً بعد تشکیل پایا تھا اور اس طرح قدیم کائنات کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین نے اسے کائناتی چکر (فصل)بھی کہا ہے۔اس حیران کن طور پر بڑے کائناتی مظاہر سے ایک طرف سائنسدان خود حیران ہیں تو دوسری طرف اس کے مطالعے سے کئی دلچسپ انکشافات بھی ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سکول آف میتھمیٹکس اینڈ فزکس کے ڈاکٹر کیون ہووٹ بھی اس تحقیق کا حصہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کائناتی عجوبے کو دیکھ کر ہم خود بھی حیران ہیں کیونکہ یہ ہمارے بہت قریب ہے۔
ڈاکٹر کیولن کے مطابق، اس کا استعمال کائناتی پھیلاؤ کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ ہماری کائنات کتنی بڑی ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس دریافت کی روشنی میں کائناتی تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔یہ تحقیق اس ہفتے کے ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ابتدائی کائنات میں گرم پلازما کشش ثقل اور تابکاری کے عمل کی وجہ سے آواز کی لہروں کا اخراج کرتا تھا ‘ ۔ ماہرین نے پہلی بار 2005 میں BAO کے سگنلز کو دیکھا۔

مزید پڑھیں

سکندر اعظم کا 2ہزار2سو سال پرانا مجسمہ دریافت

تاہم بگ بینگ کے 380,000 سال بعد یہ عمل رک گیا، کائنات تھوڑی ٹھنڈی ہوئی اور کہیں کہیں بلبلے بن گئے۔ پھر یہ بلبلے پھیلتے اور بڑے ہوتے گئے۔ لیکن ہم انہیں ابتدائی کائنات کی پہلی نشانیاں کہہ سکتے ہیں اور یہ بلبلہ بھی ان میں سے ایک ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca