ٹورنٹو سمیت جی ٹی اے کے بیشتر علاقوں کے لیے موسم کی خصوصی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔دن کا آغاز شدید برفباری سے ہونے کا امکان ہے اور پھر برف باری بتدریج بارش میں تبدیل ہو جائے گی۔ انوائرمنٹ کینیڈا کا کہنا ہے کہ شہر ٹورنٹو اور جھیل کے نزدیکی علاقوں میں 5 سے 10 سینٹی میٹر برف پڑ سکتی ہے جبکہ شمالی جانب 10 سے 15 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ برف باری کے بعد سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صبح کے وقت لوگوں کو ٹریفک سے اتنی پریشانی نہیں ہوگی جتنی دوپہر کے وقت ٹریفک متاثر ہوگی۔یہ بھی کہا گیا کہ بارش اور تیز ہوائیں شام 4 بجے شروع ہوں گی جو شام تک جاری رہیں گی۔ منگل کو دوپہر کے دوران درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی توقع ہے۔
بدھ کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جمعہ کو مزید برفباری متوقع ہے۔
118