سیکورٹی فورسز کے قافلے پربم حملہ،دو جوان شہید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں قافلے پر بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع کرک سے تھا جب کہ لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔