تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک ڈیوائس میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیوائس کو تحویل میں لے لیا۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔
بم کو سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل حفاظتی کٹ میں ملبوس بم ڈسپوزل اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔
کمانڈر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارودی مواد تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، بم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر کے فاصلے پر رکھا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم ڈھاکہ سویٹ گورکھپور کے قریب رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر سے اڈیالہ جیل پہنچے۔
135