231
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والی پہلی سعودی خاتون نے خلا سے مکہ مکرمہ کی مسجد الاحرام کا دلکش نظارہ شیئر کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، دو سعودی خلاباز، ریانہ برناوی (تحقیقاتی سائنسدان) اور علی القرنی (فائٹر پائلٹ) دس روزہ مشن کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچ گئے ہیں۔
#VIDEO: #Saudi astronaut Rayyanah Barnawi (@Astro_Rayyanah) shares footage of #Makkah from space. pic.twitter.com/fKyUIrCg09
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 26, 2023
یہ بھی پڑھیں
سعودی خلاباز خلاء میں سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں
اسپیس ایکس ڈریگن 2 کیپسول سعودی خلابازوں اور دو امریکی خلابازوں پیگی وٹسن اور جیف شوفنر کو لے کر شام 5 بجکر 24 منٹ( مکہ مکرمہ کے ٹائم کے مطابق4 بجکر 24 منٹ) پر خلائی اسٹیشن کی سائنس لیبارٹری پہنچا۔