غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال برسٹو نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو لکھے گئے خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔تاہم اس مطالبے کے بعد ایم پی پال برسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔اس کے علاوہ لیبر پارٹی نے فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر سینئر ممبر پارلیمنٹ اینڈی میکڈونلڈ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔اسرائیلی ٹینک کی جانب سے غزہ میں شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3 ہزار 457 بچوں سمیت 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 15 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔