جی ٹی روڈ اکاڑہ پر بس نےکار سوار خاندان کو کچل دیا ،7 جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اختر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قومی شاہراہ پر کار میں سفر کرنے والے خاندان کو بس نے کچل دیا۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب پیش آیا، جس میں مسافر بس رکشہ سے بچتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کا تعلق لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو سے ہے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ پاکپتن میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں نوید، مزمل اور شمیم ​​ بھی قریبی عزیز ہیں ۔
ڈی پی او منصور امان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com