98
حادثہ 3:00 بجے دن ڈنڈاس اسٹریٹ پر، سینٹ جان پلیس کے قریب، رنی میڈ روڈ کے مشرق میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی الٹنے سے پہلے ڈرائیور نے کئی دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا اور پھر اسے ٹورنٹو کے فائر عملے نے باہر نکالا۔
پیرامیڈیکس نے تصدیق کی کہ اس شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ واقعہ میں شراب شامل تھی اور ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔