290
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی ایک 80 سالہ خاتون نے تقریباً چھ دہائیوں تک مسلسل خون کا عطیہ دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوزفین مشالک نے 1965 میں 22 سال کی عمر میں خون کا عطیہ دینا شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
4 کی بورڈ زایک ساتھ استعمال، 81 کتابیں الٹی ٹائپ کرنے کا انوکھا ریکارڈ
58 سال کے عرصے میں وہ کل 203 یونٹ خون (ایک یونٹ تقریباً آدھا لیٹر ہے) عطیہ کر چکی ہیں جوزفین مشالک نے بتایا کہ ان کی بہن نے انہیں خون کا عطیہ دینے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے ان کے ساتھ خون کا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہیں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔جوزفین نے مزید کہا کہ اسے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ اس کا عطیہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔