18
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)چلی ویک میں ہائی وے ون پر کار حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
برٹش کولمبیا ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے مطابق، پیرامیڈیکس کو شام 4:30 بجے کے قریب ییل روڈ اوور پاس کے قریب حادثے کے لیے بلایا گیا۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ پرائمری کیئر پیرا میڈیکس کے ساتھ ایک ایمبولینس اور ایڈوانس کیئر پیرا میڈیکس کے ساتھ ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی ہے۔ جہاں ایک زخمی کو ہنگامی طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہائی وے کی ویسٹ باؤنڈ لینز تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بند رہیں جنہیں بعد میں دوبارہ کھول دیا گیا۔